القادر یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات کیلئے نیب کا چھاپہ، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کا دفتر سیل

10:30 PM, 28 May, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : قومی احتساب بیورو( نیب )نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر  چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ القادر یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات حاصل کرنے کے لیے چھاپہ مارا گیا،ملک ریاض نے 458 کنال اراضی القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لیے دی تھی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی ہیں۔ نیب نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کا دفتر بھی سیل کر دیا ہے۔ پولیس اور نیب کی ٹیم بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز ٹو آفس میں موجود ہیں جب کہ بحریہ ٹاؤن کے عملے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزیدخبریں