وزیر اعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

07:08 PM, 28 May, 2024

نیوویب ڈیسک


اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے فیصلوں پر جلد عملدرآمد کے لیے کابینہ تشکیل دے دی ہے۔


وفاقی حکومت کی جانب سے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کابینہ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم شہبازشریف خود ہوں گے۔ جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی کابینہ کمیٹی میں شامل ہوں گے۔


ایس آئی ایف سی کی کابینہ کمیٹی رولز آف بزنس 1973 کے تحت قائم کی گئی ہے۔ کابینہ کمیٹی میں 12 کابینہ اراکین اور چھ اراکین باہر سے شامل ہوں گے جن میں دفاع، خزانہ، منصوبہ بندی و ترقیات، آئی ٹی, فوڈ سکیورٹی، پانی و بجلی، قانون و انصاف، سرمایہ کاری، صنعت و پیداوار اور پیٹرولیم کے وزراء شامل ہوں گے۔


کابینہ کمیٹی کے فیصلے وفاقی کابینہ میں پیش ہوں گے۔ کابینہ کمیٹی کا سیکرٹریٹ ایس آئی ایف سی کے آفس میں ہو گا۔
 

مزیدخبریں