نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

لاہور: مسلم لیگ ن کےنئے صدر کا انتخابات آج ہوا۔ نوازشریف ایک بار پھر پارٹی قیادت سنبھالنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف آج  لاہور میں ہونے والے پارٹی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ انتخابات کے بعد  آج ن لیگ کے مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں نواز شریف کی کامیابی کا حتمی اعلان کیا.

نوازشریف کےمقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔نوازشریف کے چاروں صوبوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے ۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر کے انتخاب کے لیے کم از کم 11 کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے ہیں۔

پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے ان سے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے زور دینے کے بعد ان سے پارٹی کے صدر کے عہدے پر واپس آنے کی امید تھی۔ جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے موجودہ صدر شہباز شریف رواں ماہ کے شروع میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے لیکن بعد ازاں ان کو انتخابات تک قائم مقام صدر نامزد کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں