اسلام آباد :مارگلہ ہلز ٹریل 5پر 15سالہ لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایف آئی آر میں اقدام قتل کی دفعہ شامل کر لی گئیں۔
ٹریل فائیو بچہ کی موت کی تحقیقات میں گمشدگی کا مقدمہ قتل میں تبدیل کر دیا ۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے محمد طہ کے گمشدگی کا مقدمہ قتل میں تبدیل کر کےطلحہ کے ساتھ جانے والے پانچ دوستوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ًطحہ کی والدہ کی درخواست پر پہلے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیاتھا تاہم پولیس نے نوجوان کی نعش ملنے کے بعد کیس 302 کے تحت تفتیشی کا فیصلہ کیا۔
پولیس نے لڑکے طحہ کی والدہ کی درخواست پر پہلے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا، اسلام آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔ جائے وقوعہ کے قریب تیندوے کی ایک جوڑی کا مسکن بھی پایا گیا۔
پوسٹمارٹم رپورٹ سے پتہ چلے گا کہ لڑکا خود گرا، دھکا دیا گیا یا پھر خوف سے موت ہوئی۔