وزیراعظم شہبازشریف کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کی ہدایت

03:06 PM, 28 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

زیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری روکنے کے امور پر اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر  لوڈ شیڈنگ کادورانیہ کم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری روکنے سےمتعلق اجلاس میں  وزارت توانائی حکام نے بریفنگ دی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجلی چوری کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 


وزئیر اعظم نے ہدایت کی کہ گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے،بجلی چوری روکنا تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ لوگوں کو گرمی میں ریلیف دیا جائے۔

وزارت توانائی نے اجلاس میں بریفنگ دی اور بتایا کہ صرف خسارے میں چلنے والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔  وزیراعلی کے پی کے سے ہونے والی ملاقات پر بھی اجلاس کو بریف کیا گیا۔

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلی سے ہونے والی ملاقات میں پیشرفت کو سراہا۔ 

مزیدخبریں