پاکستان میں آج یوم تکبیر ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاکستان میں آج یوم تکبیر ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

لاہور (ویب ڈیسک):پاکستان میں آج یوم تکبیر ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔26سال قبل آج کے دن  پاکستان نے ایٹمی دھماکے  کر کے دنیا کی پہلی اسلامی جوہری طاقت بننے کا اعلان کیا۔

28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے جارحانہ عزائم کے جواب میں بلوچستان کے علاقے چاغی میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ دن دنیا کی بڑی طاقتوں کی مخالفت کے سامنے پاک فوج ، سیاسی لیڈر شپ اور عوام سب ساتھ کھڑے ہوئے اور 28 مئی 1998 کو ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

11 مئی 1998 کو جب بھارت نے خطے کا امن برباد کرنے اور پاکستان پر سبقت حاصل کرنے کے لیے ایٹمی دھماکے کیے تو خطے میں طاقت کا توازن بگڑ گیا ۔بھارت کے جارحانہ عزائم کے جواب میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ 

یوم تکبیر کے موقع پر قومی قیادت نے اپنے خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا   کہ آج کے دن پوری قوم نے فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

قائمقام صدر سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یوم ِتکبیر  قوم کی استقامت، غیر متزلزل ارادے  اور علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے۔۔ 

وزیراعلی  پنجاب مریم نوازشریف کا  کہنا  تھا  کہ الحمد للّٰہ ،یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔۔ دفاع وطن کا مشن سر انجام دینے والی ٹیم کےہر فرد کو سلام ۔ 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بھارتی ایٹمی تجربات پر شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا عزم کیا تھا۔۔آج کے دن پاکستان نے اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔


وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی دن کی مناسبت سے قوم کو مبارک باد دی  ہے۔

مصنف کے بارے میں