لاہور: مسلم لیگ ن کےنئے صدر کا انتخابات آج ہوگا۔نوازشریف سمیت 11 امیدوار میدان میں ہیں۔
ن لیگ کے مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا۔ نواز شریف پارٹی صدارت کے امیدوار ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ پارٹی کے 5 رکنی الیکشن کمیشن کے چیف ہونگے۔ پارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ کو سب سے زیادہ مقبول اور عوامی جماعت بنایا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کسی سے روٹھے ہوئے نہیں ہیں، بلکہ متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔ ن لیگ سے مراد نواز شریف ہے، پارٹی مکمل طور پر نواز شریف کے نام پر متفق ہے تو کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی بھی صدارت کے لیے کاغذات جمع کراسکتے ہیں۔