ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

06:40 PM, 28 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: ملک میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلوں کے جھٹکوں کی وجہ سے شہری خوفزدہ ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آگئے۔

زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں  محسوس کیے گئے۔  زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، مرکز افغانستان کا ضلع جلال آباد تھا۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

مالا کنڈ ڈویژن کے ضلع سوات اور گردو نواح میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، وہاں پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ تھی۔

اس سے قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔صبح   10 بج کر 49 منٹ پر بھی زلزلہ آیا تھا  تاہم  کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزیدخبریں