ہرارے:پاکستان کے بائولر دھانی زمبابوے میں بچوں کے ساتھ گاناگانے لگے۔ شاہنواز دھانی کے بارے میں کہاجاتا ہےکہ وہ زندگی سے بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔ ان کی زمبابوے میں بچوں کے ساتھ گانے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر سےیہ کلپ اپ لوڈ کیا ہے۔ اس میں شاہنواز دھانی مقامی زبان میں زمبابوے کے بچوں کے ساتھ گانا گاتے سنے جاسکتے ہیں۔
دہانی دورہ زمبابوبے پر زمبابوے سلیکٹ کیخلاف لسٹ اے میچز کھیلنے کےلیے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا حصہ تھے۔ سیریز کے اختتام پر دہانی زمبابوین بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انکے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
اس دوران مقامی زبان میں شاہنواز دہانی نے بچوں کیساتھ آواز سے آواز ملا کر گانا بھی گیا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر بھی کی۔ دہانی کے ساتھ ساتھ وہاں موجود بچے بھی اپنے درمیان پاکستانی کھلاڑی کی موجودگی سے محظوظ ہوتے رہے۔
I just loved everything in Zimbabwe, even this crowd's favourite local song in Shona language. Just gave it a try with kids. ???? ❤️????????????????????. pic.twitter.com/2eL9r9IpqT
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) May 27, 2023