لاہور: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس کے جواب میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا۔ خواتین کے ساتھ کبھی بھی اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیا جتنا اس فسطائی حکومت کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان نے رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شک تھا بھی کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے تو اس سند یافتہ مجرم کی اس پریس کانفرنس کے بعد سارے شکوک و شبہات دور ہو جانے چاہئیں۔
عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ شخص یقینی طور پر ان خوفناک کہانیوں کو ایک سازش کے جواز میں چھپانے اور قبل از وقت ان کا پردہ چاک کرنے کی آڑ میں ذمہ داری سے فرار کی کوششیں کررہا ہے، جو عنقریب منظرِ عام پر آنے والی ہیں۔
اگر کوئی شک تھا بھی کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ (کس سطح کی) بدسلوکی کی جارہی ہے تو اس سند یافتہ (سرٹیفائیڈ) مجرم کی اس پریس کانفرنس کے بعد سارے شکوک و شبہات دور ہو جانے چاہئیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 28, 2023
یہ شخص یقینی طور پر ان خوفناک کہانیوں کو (ایک سازش کے جواز میں) چھپانے اور قبل از وقت ان کا پردہ چاک… pic.twitter.com/RlE3Z2pTfz
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے مزید کہا کہ خواتین کو آج سے پہلے ریاست نے کبھی اس طرز کی بدسلوکی اور ہراسگی کا نشانہ نہیں بنایا جیسے پرامن احتجاج کے اپنے بنیادی حق کے استعمال کی پاداش میں انہیں اس فسطائی حکومت کی جانب سے بنایا جا رہا ہے۔