اسلام آباد: مراد سعید عمران خان کے قریب تھے اور بہت ساری چیزوں کا حصہ ہیں۔ آج سے مراد سعید کی جان اور مال کی ذمہ داری عمران خان کی ہے۔
جی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست میں اب مراد سعید کافی اہم شخصیت ہیں تو اب انکی زندگی کی ذمہ داری عمران خان کے اوپر ہی ہے۔ مراد سعید عمران خان کے قریب تھے اور بہت ساری چیزوں کا حصہ ہیں۔
فیصل واوڈا نے گفتگو کے دوران مزید انکشاف کیا کہ صحافی ارشد شریف قتل کیس میں بھی مراد سعید کا بڑا اہم کردار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مراد سعید کے پاس ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ہے۔