آئیں میثاق معیشت کریں: وزیر اعظم کی عمران خان کو دعوت 

11:20 PM, 28 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہےکہ میثاق  معیشت وقت کی ضرورت ہے ،تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے ۔ عمران خان سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت دیتا ہوں۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر بیان میں  کہا کہ 2018  میں، قائد حزب اختلاف کے طور پر، میں نے  میثاق معیشت کی تجویز دی تھی ۔ 

انہوں نے کہا کہ  میری تجویز کو اس وقت کی حکومت نے حقارت کے ساتھ نظر انداز کر دیا۔ یہ اب وقت کی ضرورت ہے۔ ہم  میثاق معیشت پر  اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں