اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے ،تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے ۔ عمران خان سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت دیتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ 2018 میں، قائد حزب اختلاف کے طور پر، میں نے میثاق معیشت کی تجویز دی تھی ۔
In 2018, as leader of the Opposition, I proposed the idea of Charter of Economy which was ignored with disdain by the then government. It is need of the hour now. We are starting a process of consultation with all political stakeholders to build consensus on the Charter.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 28, 2022
انہوں نے کہا کہ میری تجویز کو اس وقت کی حکومت نے حقارت کے ساتھ نظر انداز کر دیا۔ یہ اب وقت کی ضرورت ہے۔ ہم میثاق معیشت پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کر رہے ہیں۔