عمران خان اب لانگ مارچ کیلئے آیا تو سیدھا جیل جائے گا: حمزہ شہباز 

10:28 PM, 28 May, 2022

نیوویب ڈیسک

بہاولپور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے جتنے ٹچ دینا تھے دے لیے اب اگر دوبارہ لانگ مارچ کے لیے آیا تو جیل جائے گا۔ جن پر سازش کا الزام لگا رہا ہے انہیں سے اپنی حکومت بچانے کی بھیک مانگ رہا تھا۔ آج لیک ہونے والی آڈیو نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ 

بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ آٹے کے بعد جلد گھی اور چینی کی قیمتیں بھی کم کریں گے۔ عمران خان نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ اب ہم اسے سیاسی خود کشی پر مجبور کریں گے۔ کہانی میں جیل کا ٹچ رہ گیا اب ہم تمہیں جیل بھیجیں گے۔ 

حمزہ شہبازشریف نے مزید کہا کہ جاوید میانداد کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو کوئی کام نہیں آتا صرف بھیک اچھی مانگتا ہے۔ آج آڈیو لیک ہوئی جس میں اپنی حکومت بچانے کی بھیک مانگ رہا تھا۔ 

مزیدخبریں