اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق صدر آصف زرداری سے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے ذریعے این آر او مانگا جس کی آڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ملک ریاض کی ٹیلیفون پر مبینہ گفتگو کی آڈیوسامنے آگئی ہے ۔ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے "عمران خان" کا پیغام آصف زرداری کو پہنچایا۔
کال میں ملک ریاض نے کہا خان کے مجھے بڑے میسجز آرہےہیں کہ پیچ اپ کرا دیں ۔آج تو اس نے بہت ہی میسجز کیے ہیں،عمران خان تصفیہ چاہتے ہیں ۔اس پر آصف زرداری نے صاف جواب دیا کہ اب امپاسیبل ہے،اب کچھ نہیں ہو سکتا ۔