لاہور: معروف گلوکار ابرار الحق کا شدید احتجاج رنگ لے آیا، نامور بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنی فلم 'جُگ جُگ جیو' میں گانے نچ پنجابن کا کریڈٹ ابرارالحق کو دیدیا۔
کرن جوہر نے گزشتہ روز پوسٹر اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر اپنی فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں گانے کی موسیقی اور بول کے لیے ابرار الحق کا نام لکھ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ابرارالحق نے ٹوئٹر پر لکھتے ہوئے بتایا تھا کہ 'میں نے اپنا گانا نچ پنجابن کسی بھارتی فلم کو فروخت نہیں کیا ہے اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں'۔
https://twitter.com/AbrarUlHaqPK/status/1528348810786787328?s=20&t=f8gOEB07HksdoyKSRUrSxw
اپنی ٹوئٹ میں گلوکار نے مزیدکہا کہ ' کرن جوہر جیسے پروڈیوسرز کو گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جا رہا ہے جس کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔'