مرتضیٰ وہاب نے شاہراہ نورجہاں کی ازسر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

01:44 PM, 28 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی:  ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شاہراہ نورجہاں کی ازسر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا.

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شاہراہ نورجہاں کی تعمیر شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا ،  1ارب 30کروڑ  روپے کی لاگت سے شاہراہ نور کی تعمیر کی جائے گی۔ایک سال کے عرصے میں سڑک کا کام مکمل کیا جائے گا، صرف سٹرک نہیں بنائی جائے گی بلکہ سیوریج اور پینے کے پانی لائنیں بھی ٹھیک کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ  ضلعی وسطی میں 28 پارکس کی از سر نو تعمیر کی ہے،اس علاقے میں وعدے کسی اور نے کیئے تھے کام کوئی اور کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اورنج لائن کی بسیں آ چکی ہیں  اگلے مہینے بسیں ٹریک پر ہوں گی۔

مزیدخبریں