پاکستان کو ایٹمی قوت  بنے 24 سال مکمل, پاک فوج  کی قوم کو مبارکباد

01:25 PM, 28 May, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : پاکستان کو ایٹمی قوت  بننے کے 24 سال مکمل ہونے پر پاک فوج  نے قوم کو مبارک باددی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کہنا ہے کہ  پاکستان نے  ایٹمی دھماکے کرکے کم از کم  دفاعی صلاحیت کا  مظاہرہ کیاتھا  جس سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا۔ 

آئی ایس پی آر کی جانب سے  مزید کہا گیا کہ مسلح افواج ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے بے لوث کام کیا اورتمام مشکلات کے خلاف ثابت قدم رہے اور اسے ممکن بنایا۔

مزیدخبریں