جسٹس (ر) مقبول باقر ممکنہ طور پر نئے چیئرمین نیب ہونگے

01:18 PM, 28 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نئے چیئرمین نیب کی تعنیاتی کیلئے سپریم کورٹ کے سابق جج  جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام بھی فہرست میں شامل ہو گیا ہے اور وہ اس عہدے کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں، ان کا نام پیپلز پارٹی کی طرف سے سامنے آیا ہے  جبکہ نیب میں کیسز ہونے کی وجہ سے فواد حسن فواد پر اتفاق نہ ہونے کاامکان ہے ۔

ذرائع  کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام بھی  چیئرمین نیب کی دوڑ میں شامل  ہو گیا، ان کا نام آصف زرداری کی جانب سے سامنے آیا ہے  جبکہ فواد حسن فواد کے نام کی تجویز نواز شریف نے بھجوائی  تاہم  نیب میں کیسز ہونے کی وجہ سے فواد حسن فواد پر اتفاق نہ ہونے کاامکان ہے ۔

ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کےلیے مزید ناموں پر وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض میں مشاورت ہوگی،  بشیر میمن کے نام پر آصف زرداری متفق نہیں ہیں ۔جسٹس (ر )مقبول باقر سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں اور غیر متنازعہ شخصیت ہیں، امید کی جارہی ہے کہ جسٹس (ر) مقبول باقر نیب کے اگلے ممکہ چیئرمین ہونگے۔

مزیدخبریں