پیٹرول سے متعلق فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا:وزیراعظم

11:36 AM, 28 May, 2022

نیوویب ڈیسک

This browser does not support the video element.

لاہور: وزیراعظم شہباز  شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، بیروزگاری بھی ہے ایسے میں  پیٹرول سے متعلق فیصلہ انتہائی مشکل اور دل پر پتھر رکھ کر کیا۔

لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں، غریب رو رہے ہیں، ان کے پاس دوائی اور علاج کرانے کے پیسے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ  ماہانہ 28 ارب روپے قومی خزانے سے خرچ کرکے پاکستان کے پسے ہوئے کروڑوں لوگوں کو ریلیف دیا ہے۔

یومِ تکبیر  سے متعلق سوال پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت نوازشریف نے بڑے ممالک کے سربراہوں سے تلخ لہجے میں بات نہیں کی تھی بلکہ  امریکی صدر سے نواز شریف نے بڑے اچھے انداز میں بات کی اور کہا تھا کہ آپ کے 5 ارب  ڈالر کی آفر  کا شکریہ، انشا اللہ ہم زندہ رہیں گے  لیکن پاکستان کے دفاع پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مزیدخبریں