وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، سماعت 4 جون تک ملتوی

 وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، سماعت 4 جون تک ملتوی

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ  پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

لاہور کی خصوصی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی  جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰؒ  پنجاب حمزہ شہباز پیش ہو ئے۔ کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے روسٹرم پر آئے اور کہا کہ  میں صوبے کا خادم رہا ہوں، 1997 کے بعد سے سرکاری خزانے سےتنخواہ لی نہ کبھی ٹی اے ڈی اے لیا،  پیٹرول بھی اپنے پاس سے  ڈلواتا تھا، تنخواہ اور  ٹی اے ڈی اے کی رقم 7، 8 کروڑ بنتی تھی جو میرا قانونی حق تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نےتو شوگرملزکو سبسڈی نہیں دی، جس سے میرے خاندان کو 2 ارب کا نقصان ہوا، اس کیس میں مجھ پر 25 ،25 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام لگائے گئے، ایک طرف تو میں اربوں روپے کا اپنے خاندان کی ملوں کو نقصان پہنچاؤں؟  کیا دوسری جانب میں لاکھوں کی کرپشن کروں گا؟ 

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے عدالت سے واپسی کی اجازت طلب کی جس پر عدالت  نے انہیں اور حمزہ شہباز  کو جانے کی اجازت دےدی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی۔

مصنف کے بارے میں