اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی خصوصی دلچسپی پر پنجاب بھر میں صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ریسرچ سینٹر کو عالمی سطح پر جدید تحقیق کے اداروں جے اسٹور، آکسفورڈ، کیمبرج اور ہارورڈ جیسے ممتاز تعلیمی اداروں کی ای لائبریریز سے منسلک کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں شیخ ابوالحسن شازلی صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کا لاہور میں آغاز کیا جائے گا۔ خاتون اول کے وژن کے مطابق ریسرچ سینٹرز کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جائے گا اور صوبے میں ریسرچ سینٹر تک ریموٹ رسائی دی جائے گی تاکہ لوگ گھر بیٹھے اس سے مستفید ہوسکیں ۔
اسکالر شپ کیلئے راہنمائی فراہم کرنے کی غرض سے ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے آن لائن رہنمائی مرکز پورٹل بھی قائم کیا جائے گا۔