ملائشیا میں کورونا پھر سے سر اٹھانے لگا، مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

09:22 PM, 28 May, 2021

کوالالمپور،کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ملائیشیا میں یکم جون سے دو ہفتےکے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات جاری ہیں وہیں پر کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں پر کورونا وائر س کنٹرول کے بعد پھر سے سراٹھانے لگا ہے ۔ 

ملائیشیا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

وزیراعظم ملائیشیا محی الدین یاسین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں یکم سے 14جون تک مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔

 اس دوران تمام کاروباری اور سماجی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور  ضرورت کے مطابق مخصوص سروسز دستیاب ہو سکیں گی۔

رپورٹ کے مطابق  ملائیشیامیں روزانہ 8 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں