اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت نے پاکستان میں بھارتی اور جنوبی افریقی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقی وائرس کے 7 اور بھارتی وائرس کا ایک مریض سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے جاری ہونے والے بیان میں وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں بھارتی اور جنوبی افریقہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جنوبی افریقی وائرس کے7 اور بھارتی وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ان کیسز کی تصدیق مئی کے پہلے تین ہفتوں کے دوران این آئی ایچ کی جانب سے اکٹھے کئے گے کورونا کیسز کے نمونوں میں ہوئی، ان کیسز کی اسلام آباد میں کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے، کنٹکٹ ٹریسنگ قوائد و ضوابط کے تحت کی جارہی ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 625 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی کورونا ٹیسٹ کی تعداد 13,057,95 ہوگئی ہے اور 2 ہزار 482 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 913,784 ہوگئی ہے۔
وفاقی وزارت صحت نے بھی پاکستان میں جنوبی افریقی اور بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق کر دی
08:17 PM, 28 May, 2021