ممبئی ، بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ سے متعلق منشیات کیس میں اداکار کے دوست سدھارتھ پٹانی کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے بھارتی شہر حیدرآباد سے سدھارتھ پٹانی کو گرفتار کیا جس کے بعد انہیں ممبئی لایا گیا ۔
این سی بی نے سدھارتھ پر منشیات خریدنے اور سشانت سنگھ تک سپلائی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ این سی بی نے عدالت کو بتایا کہ سدھارتھ پٹانی کے خلاف سشانت سنگھ منشیات کیس میں پختہ ثبوت موجود ہیں۔ عدالت نے ملزم کو یکم جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکار سشانت سنگھ نے اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی جبکہ اُس وقت گھر میں موجود 4 افراد میں سدھارتھ بھی شامل تھا۔