لاہور، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی اتحادوں میں فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں،کوئی ایک جماعت فیصلوں کی مختار نہیں ہوا کرتی۔
انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے طور پر میں تمام سیاسی جماعتوں سے بجٹ، سی پیک اور خارجہ پالیسی سمیت قومی امور پر مشاورت کروں گا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کریں گے اور ہفتہ کو ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف آج لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ مولانا فضل الرحمن سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وہ مولانافضل الرحمن کونوازشریف کاپیغام بھی پہنچائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی اوراے این پی کی دوبارہ شمولیت پر بھی مولانافضل الرحمن سےبات چیت کریں گے۔