کراچی: پٹیل پاڑہ میں بزرگ دکاندار نے اپنی دکان میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی ، مسلح ملزم سے نہ صرف گتھم گتھا ہوگئے بلکہ ملزم کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے پہلے ایک عام گاہک کی طرح خریداری کی اور جب دکاندار بزرگ کی توجہ ہٹی تو اس نے پستول نکال کر دکان کے اندر چھلانگ لگا دی۔
اسی دوران بزرگ نے اسے پکڑ لیا اور گتھم گتھا ہو گئے، انھوں نے مکوں اور لاتوں کی بارش کردی اور ملزم اس غیر متوقع صورتحال سے گھبرا گیا اور اس نے راہ فرار اختیار کر لی ۔