کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 949 ہیڈ ماسٹرز کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم دیتے ہوئے سندھ پبلک سروس کمیشن کو 6 ماہ کے دوران فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے ہیڈ ماسٹرز کو مستقل نہ کرنے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں سیکرٹری تعلیم اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران محکمہ تعلیم نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرایا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری تعلیم نے عدالت کو بتایا کہ ہیڈ ماسٹرز کے ٹیسٹ سندھ پبلک سروس کمیشن لے گا جس پر عدالت نے تمام ہیڈ ماسٹرز کے کنٹریکٹ میں 6 ماہ کی توسیع کرنے کا حکم دیتے ہوئے 949 ہیڈ ماسٹرز کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کا بھی حکم دیا اور سندھ پبلک سروس کمیشن کو 6 ماہ میں فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔
سندھ ہائیکورٹ کا 949 ہیڈ ماسٹرز کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم
05:23 PM, 28 May, 2021