سندھ میں فصلیں پانی کی قلت کا شکار ،لاکھوں کے نقصان کا اندیشہ

04:53 PM, 28 May, 2021

کراچی,سندھ میں پانی کی شدید قلت کے باعث فصلیں  متاثر ہونے کے خدشہ پیدا ہوگیا ۔پانی کی کمی کے باعث خریف کی فصلوں کو بچانا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ میں پانی کی شدید قلت کے باعث خریف کی فصلوں کی کاشت متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے،نہروں میں پانی نہ ہونےکےسبب کپاس، چاول اور زرعی اجناس کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ زراعت سندھ کے مطابق سندھ میں 11لاکھ ہیکٹر سےزائد رقبےپر گندم کاشت کی جاتی ہے جبکہ بالائی اور زیریں سندھ کےاضلاع میں چھ لاکھ ہیکٹررقبے پر چاول کی کاشت ہوتی ہے، پانی کی قلت کےسبب زیریں سندھ میں کپاس کی فصل بچانا مشکل ہوگیا۔

محکمہ آبپاشی سندھ کا کہنا ہے کہ کوٹری ڈاؤن اسٹریم کے علاقوں میں پینےکےپانی اور جانوروں کے لئےپانی کی بھی قلت ہے، پانی بحران حل نہ ہونے پر زرعی معیشت اور لاکھوں کسانوں کونقصان ہوگا۔

مزیدخبریں