پنجاب حکومت کا خواجہ سراؤں کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ

04:42 PM, 28 May, 2021

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت مستحق خواجہ سراؤں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواجہ سرا بھی معاشرے کا حصہ ہیں، اس لئے انہیں بھی ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی ڈاکوؤں کے پیچھے ڈنڈا لے کر پڑی ہے، چھو ٹو موٹو گینگ نظر میں ہیں، مسلم لیگ (ن) میں دو گروپ بن چکے ہیں اور ان کی دال جوتوں میں بٹنے لگی ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں گروپنگ کے چھوٹے موٹے میچ ہیں جو چلتے رہیں گے تاہم اگر پوزیشن سے میچ کرنا پڑاتو پوری پی ٹی آئی ایک ہوگی۔

مزیدخبریں