لاہور،وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ اس مرتبہ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دو سے تین ہفتوں کے لیے ہوں گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے، لاہور میں 16 ہزار ٹیچرز اور 4 ہزار نان ٹیچرز اسٹاف ہے جنہیں ویکسین لگائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 7 جون کو اسکول کھل رہے ہیں اور جون سے قبل سب ٹیچرز کو ویکسین لگادی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سکولوں کی بندش کے باعث بچوں کا بہت نقصان ہوچکاہے ۔ گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم کریں گے جو دو سے تین ہفتوں کے لیے ہوں گی۔