لاہور: پاکستان میں عالمی وباء کے مہلک وار جاری ، کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 607 ہوگئی ۔
محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں 2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 51 ہزار 625 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کیسز کی شرح 4.80 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 784 سے تجاوز کرچکی ہے ۔