کراچی طیارہ حادثہ، تحقیقات میں پیشرفت، 7 دن بعد کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا

02:29 PM, 28 May, 2020

کراچی: کراچی طیارہ حادثے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملبے کے نیچے سے مل گیا، فرانسیسی ٹیم کی کراچی میں قومی ایئر لائن کا طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔


 غیر ملکی ماہرین نے تیسرے روز بھی حادثے کی جگہ کا دورہ کیا جہاں وہ جدید تیکنیکی آلات سے فارنزک طریقے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تباہ شدہ جہاز کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور وائس ریکارڈر کو ڈی کوڈ کرنے فرانس روانہ کیا جائے گا، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ڈیٹا وائس ریکارڈر حادثے کے دوسرے دن مل گیا تھا۔

سی وی آر کیلئے متاثرہ عمارتوں کی انسپکشن کا ٹاسک بھی تحقیقاتی ٹیم کو دے دیا گیا۔ سی وی آر کی تلاش کے لیے پی آئی اے انجینئرنگ، ٹیکنیکل گراونڈ سپورٹ اور سی اے اے ویجلنس کی خدمات بھی لی گئیں ہیں۔ ایئر بس کی ٹیم جہاز گرنے کے مقام سے رن وے تک تحقیقات جاری رکھیں گے۔

جائے حادثہ سے ایئرپورٹ کے اطراف منتقل کیے جانے والے ملبے سے مزید شواہد لیے جائینگے، سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹر اور پی آئی اے ہیڈ آفس میں غیر ملکی ماہرین کو بریفنگ بھی دی جائیگی۔

مزیدخبریں