پاکستانی قوم چیرٹی میں دنیا میں سب سے آگے ہے ‘ شاہدہ منی

01:57 PM, 28 May, 2020

لاہور:نامور اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم چیرٹی میں دنیا میں سب سے آگے ہے ،جب بھی کوئی ناگہانی آفت آتی ہے پاکستانی قوم دل کھول کر لوگوں کی مدد کرتی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بھی صاحب ثروت شخصیات نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے حکومت کے شانہ بشانہ لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بساط کے مطابق اپنے مستحق بہن بھائیوں کی مدد کی ہے اور خدا کی ذات سے دعا ہے کہ وہ مجھے اسی طرح توفیق دے اور میں اس کے دئیے ہوئے میں سے لوگوں کی مدد کروں ۔

مزیدخبریں