اداکارہ سارہ خان نے ڈائریکٹر کو تھپڑ دے مارا

01:33 PM, 28 May, 2020


کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ڈائریکٹر کو تھپڑ دے مارا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ڈائریکٹر کو ایک نہیں دو تھپڑ مارے تھے۔


انہوں نے کہا کہ ہم میک اپ روم میں تھے جب میں نے انہیں ڈر کے مارے تھپڑ مار دیا تھا لیکن پھر سوچا کہ روم میں کوئی نہیں ہے، چیختی ہوئی باہر گئی اور جب وہ وہاں پہنچے تو میں نے سب کے سامنے انہیں ایک اور تھپڑ مارا۔

اداکارہ سارہ خان نے تھپڑ مارنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’وہ مجھے فلم دکھانے لے جانا چاہتے تھے لیکن میں انکار کررہی تھی جب انہوں نے ہاتھ پکڑا تو مجھ سے برداشت نہیں ہوا اور انہیں ڈر کے مارے تھپڑ دے مارا۔

سارہ خان نے کہا کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن نامناسب لباس کی وجہ سے انکار کردیا، پاکستانی فلم انڈسٹری آئٹم سانگ کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔سارہ خان نے کہا کہ کسی بھی فلم کو کامیاب بنانے کے لیے اچھا سکرپٹ، جاندار اداکاری، ہدایت کاری کا ہونا معنی رکھتا ہے۔

مزیدخبریں