وزیراعظم نے پی آئی اے طیارہ حادثہ سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا

10:43 AM, 28 May, 2020

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن طیارہ حادثہ سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی، عمران خان کو اب تک کی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، وفاقی وزراء، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام شریک ہوںگے، زخمیوں کو فراہم کردہ سہولیات متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو لواحقین کے لیے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، آئندہ کے لیے بھی حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

مزیدخبریں