لاہور: حکومت پنجاب نے ایک بار پھر 4 دن مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور بازار کھولنے پر غور شروع کر دیا، ہفتہ کے تین دن جمعہ، ہفتہ، اتوار کو کاروبار بند رکھنے کی تجویز زیرغور ہے۔
کابینہ کی سب کمیٹی برائے کرونا کا اجلاس آج متوقع ہے، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیکر آئندہ کے لئے تجویز پر حتمی فیصلہ ہوگا۔ وزیر تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا عید گزر گئی اب ایس او پیز کی سختی سے مانیٹرنگ ہوگی، جو مارکیٹ ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی اس کو بند کر دیا جائے گا، مارکیٹوں کو تجاوزات کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا، مارکیٹوں کو اجازت تجاوزات کے خاتمے سے مشروط ہوگی۔