پشاور : جنوبی وزیرستان میں پرتشدد واقعات کے بعد دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں احتجاج اور پرتشدد واقعات کے بعد دفہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ، علاقے میں کسی قسم کے اسلحے کے استعمال اور اس کو ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
گاڑیوں کو کالے شیشے کے ساتھ سڑک پر لانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی ۔
واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں پشتون تحفظ تحریک کی جانب سے احتجاج اور پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے اور جھڑپ کے دوران متعدد پانچ فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے ایک ایم این اے سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔