بارسلونا : سپینش پولیس نے میچ فکسنگ کے الزام میں لا لیگا کے متعدد کھلاڑیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کچھ ریٹائر فٹبالر سمیت متعدد کھلاڑیوں کو لا لیگا میچ فکسنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے ، گرفتار فٹبالرز میں بورجا فرنینڈز ، سیمو سیز ، گیٹافے شامل ہیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گیارہ مزید فٹ بالر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جوکہ میچ فکسنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔
پولیس نے گرفتار گیارہ فٹ بالرز سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، رپورٹ کے مطابق ہوسیکا اور ناسٹیک کلب کے درمیان میچ کے دوران ہاف ٹائم پر 0-0 اور
فل ٹائم سکور 0-1 صیح ثابت ہونے پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔
جس میں کھلاڑیوں کے درمیان کڑیاں ملنے پر ان کو ایک ایک کر کے حراست میں لیا جاتا رہا اور اب باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔