بیجنگ : پاکستان ائیر لائن نے بیجنگ اور ٹوکیو کے لیے پروازوں کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے ۔
پی آئی اے کے مطابق ہر ہفتے پیر اور جمعے کو ٹوکیو اور بیجنگ کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی ، پروازوں کے لیے بوئینگ 777 طیارے استعمال کیے جائیں گے ۔
ٹوکیو کے لیے پی آئی اے کی پرواز فروری 18 کو روانہ ہوگی ، جاپان اور چین میں رہائش پذیر پاکستانیوں نے پی آئی اے کے اس فیصلے کو سراہا ہے ۔ مسافروں کے لیے کارگو کی سروس بھی متعارف کروائی جائے گی ۔