وفاقی کابینہ کا اجلاس :چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت ، شہید فوجی جوان کو خراج عقیدت پیش

06:34 PM, 28 May, 2019

اسلام آباد:معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے، حملے میں شہید فوجی جوان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جن کو شمالی وزیرستان کی ترقی چبھتی ہے انہوں نے امن کو داؤپر لگایا اس قسم کے واقعات علاقے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

معاون خصوصی نے انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے بچوں کے جنسی استحصال میں اضافہ ہوا ہے، بچوں کے جنسی استحصال کے قوانین میں ترمیم پر غور کیا گیا، کچھی کینال کے فنڈز میں کرپشن پر سی سی آئی کے فیصلے کو ایف آئی کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کچھ افراد بین الاقوامی ہاتھوں میں کھیل کر  معصوم قبائلیوں کو سیاست کا ایندھن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،  ریاست پاکستان کی رٹ چیلنج کرنے والوں نے فوجی چوکی پر حملہ کیا، وفاقی کابینہ نے چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی مذمت کی۔ 

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں بجٹ سے متعلق ابتدائی دستاویز پر غور کیا گیا جبکہ بجٹ 11 جون کوپیش کیا جائے گا، آیندہ بجٹ میں ہماری توجہ معیشت کی بہتری اور بیرونی قرضے ہونگے، بجٹ میں عام آدمی اثر انداز نہ ہو۔ ان کہنا تھاکہ افواہوں کی فیکٹریوں کی وجہ سے معیشت عدم استحکام کاشکار تھی۔

مشیر اطلاعات نے کابینہ فیصلوں سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہکابینہ میں بچوں کوانٹرنیٹ پرفحش مواد سے محفوظ بنانے کی حکمت عملی بنانے پر غور کیا گیا۔  وزیراعظم نے بچوں کیساتھ جنسی استحصال سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت کی ہے، کابینہ نے افواج پاکستان اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کیا، وزیراعظم نے قبائلی عوام کوسینے سے لگایا اور امن و ترقی کا نیا باب شروع ہوا۔ 

مزیدخبریں