لندن : ویسٹ انڈین ٹیم کے سپن بائولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ان کا دل پاکستان کیساتھ جبکہ دماغ ویسٹ انڈیز کیساتھ ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ان کا دل یہ ہی چاہے گا کہ پاکستانی ٹیم کامیابی حاصل کرے لیکن ان کی کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز ٹیم فتح یاب ہو۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے دوران مشتاق احمد کے سپن بائولنگ تجربے سے فائدہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کو میگا ایونٹ کے دوران بھاری ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔