کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی تاہم منگل کے روز ایک بار پھر ڈالر روپے کے مقابلے میں کچھ اوپر دکھائی دیا۔
کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 150.50 روپے ہو گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151 تک گیا۔
کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے مہنگا ہو کر 150.22 روپے کا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 150 روپے پر برقرار ہے۔