ہنڈائی نے ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والی دو گاڑیاں ملائشیا کے حوالے کر دیں

03:53 PM, 28 May, 2019


سیول : جنوبی کوریا کی ہنڈائی موٹرز نے ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والی دو الیکٹرک گاڑیاں ”نیکسوس“ تیار کر کے ملائشیا کے حوالے کر دیں۔

ہنڈائی نے یہ گاڑیاں اپنی ہائیڈروجن آٹو ایکسپنشن پلان کے تحت ملائیشیا کے کی توانائی کی کمپنی”سراوک انرجی برہاد“ کے لئے تیار کی ہیں جو ہائیڈروجن چارجنگ سٹیشنز اور تنصیبات کی تعمیر کے منصوبے رکھتی ہے۔

ان گاڑیوں کو تجرباتی طور پبلک سیکٹر میں استعمال کیا جائے گا۔ہنڈائی گلوبل مارکیٹ میں اب تک ایک ہزار نیکسوس فروخت کر چکا ہے۔

مزیدخبریں