مسجد الحرام کے لئے آب زمزم کے 10ہزار نئے کنٹینر مہیا کر دیئے گئے

مسجد الحرام کے لئے آب زمزم کے 10ہزار نئے کنٹینر مہیا کر دیئے گئے
کیپشن: فائل فوٹؤ


مکہ المکرمہ :  حرمین الشریفین کے امور کے نگران ادارے نے مسجد الحرام کے لئے آب زمزم کے 10ہزار نئے کنٹینر مہیا کر دیئے۔

ادارے کے مطابق ادارہ سُقّیہ زمزم کے ذریعے مسجد الحرام کے لئے آب زمزم کے 10ہزار نئے کنٹینر مہیا کر دیئے گئے ہیں جن کی فراہمی کے بعد حرم پاک میں کنٹینروں کی یومیہ تعداد 25,000 ہزار ہو گئی ہے جن میں650 ڈرنکنگ سٹیشنز اور216 سٹین لیس سٹیل ٹینکس شامل ہیں۔

سُقّیہ مسجد الحرام میں 11,570 کنٹینرز کی فراہمی میں جھٹی ہوئی ہے جن میں 6,282 مرکزی اور 5,288 ریزرو کنٹینرز ہیں۔ادارہ کے مطابق نئے کنٹینرز اعلی معیار کے حامل ہیں جس سے زمزم ٹھنڈا رہتے ہے،ان پر موسمی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔