اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ زرداری نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی کراچی کی بینکنگ کورٹ سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقلی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر ہیں اور صدر پاکستان بھی رہے ہیں۔ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور وہ جیل میں بھی رہے ہیں۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری من گھڑت اور جھوٹے مقدمات سے بری ہوئے۔ ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا جب کہ آصف زرداری کو عبوری چالان میں ملزم نہیں بنایا گیا۔
اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جھوٹے اور من گھڑت جعلی اکاؤنٹس کیس سے آصف زرداری کو الگ کیا جائے گا۔