سیول: جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ عسکری امور پر بات چیت کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان شوئی ہیون سو نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیول پیانگ یانگ کے ساتھ کسی بھی وقت عسکری مذاکرات کے لئے بالکل تیار ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اس دفعہ تیر نہیں بلکہ کس انتخابی نشان سے الیکشن لڑے گی؟ حیران کن خبر
انہوں نے کہا کہ دونوں کوریائی خطوں کے درمیان عسکری سطح کے مذاکرات یکم جون کو جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان اور شمالی کویا کے راہنما جونگ ان کے درمیان ہونے والی سربراہی کانفرنس کے لئے اہم پیشرفت ثابت ہوں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: متنازعہ کتاب لکھنے پر پاک فوج کا جنرل (ر) اسد درانی کے خلاف ایکشن
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں