نئی دہلی: بھارتی ہٹ دھرمی کی برف پگھلنے لگی، گرین شرٹس کے خلاف سیریز کے لیے مودی سرکار نے اپنے بورڈ کو خط لکھ دیا۔
رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی کرکٹ بورڈ کوخط لکھ دیا۔ سرکاری چٹھی میں پاک بھارت سیریز کا گرین سگنل، روڑے اٹکانے والے حکومتی حکام کو کرکٹ ڈپلومیسی کا ٹارگٹ مل گیا۔بھارتی بورڈ اب سرکار کا جواب ہی ای سی سی میں جمع کروائے گا۔ معاہدے کے مطابق پاک بھارت دوطرفہ سیریز سے فرار پر پی سی بی نے سخت ایکشن لیا، جس پر آئی سی سی نے بھی بھارتی بورڈ سے آنکھیں پھیر لیں۔
پاکستان کی بھارتی بورڈ کے خلاف بھاری مالی نقصان کو پورا کرنے کی قانونی جنگ نے ہٹ دھرم بھارت کے سارے بھرم توڑ دیے۔کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ جلد کرکٹ شائقین کو پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔