امید ہے جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک شفاف الیکشن کرائیں گے: عمران خان

امید ہے جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک شفاف الیکشن کرائیں گے: عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات، ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کے اعلان کے بعد شیخ رشید نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں سیاسی رہنماؤں نے ناصرالملک کی تقرری پر اظہار اطمینان کیا۔

مزید پڑھیں: نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک ہوں گے
 ملاقات میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امید ہے ناصر الملک شفاف الیکشن کرائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈیرہ مراد جمالی: مین بازار میں بم دھماکا، متعدد افراد زخمی
 واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی ملاقات میں جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کے نام پر اتفاق کر لیا گیا تھا، اسلیے اب ملک کے نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں