ارجن رام پال کا اہلیہ سے علیحدگی کااعلان

06:34 PM, 28 May, 2018

ممبئی : بالی ووڈ کے ما یہ نازاداکارارجن رام پال اوران کی بیوی میہر جاسیہ نے شادی کے 20سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

دونوں نے دودہائیوں تک جاری رہنے والے تعلق یکسر ختم کرتے ہوئے انہونی بات کی اور ان کا بیان بومبے ٹائمز میں چھپاہے جس کے مطابق ارجن رام پال اور ان کی سابقہ سپرماڈل بیوی کاکہناہے کہ گوکہ ان کے تعلقات ختم ہوگئے ہیں تاہم ان کا پیار جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

شوبزجوڑے کے بیان میں کہاگیا ہے کہ 20 سال کی طویل خوبصورت مسافت جو کہ محبت اور حسین یادوں سے بھری ہوئی ہے، ہم شیئر کرانا چاہتے ہیں کہ ، تمام سفروں کے مختلف راستے ہوتے ہیں اور ہم خیال کرتے ہیں کہ ہمیں فوری طورپر اپنی اپنی مختلف منازل کی طرف پیش قدمی کرلینی چاہیے۔یہ اعلان کچھ اچانک نہیں کیونکہ کئی ہفتوں سے ان کی علیحدگی کی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں